پی ٹی اے کی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور فحش مواد والی ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ اور براڈبینڈ کمپنیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
فہد احمد صدیقی کے مطابق پی ٹی اے اور پیمرا نے اس حوالے سے 170000 ویب
سائیٹس کی لسٹ پاکستان کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کمپنیوں کو فراہم کی ہے اور
انہیں ہدایت کی ہے کہ انہیں بلاک کیا جائے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ کسی بھی کمپنی نے ان احکامات
پر پوری طرح عمل نہیں کیا لہذا انکے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور انسپکٹر
جنرل آف پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ انکے خلاف فوجداری مقدمات قائم کریں۔
0 Comment to "فحش ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف پٹیشن دائر"
Post a Comment